بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کوزکوٰۃ دینا جائز نہیں ہے

سوال

کیا غیر  مسلم کو زکوٰۃ دینا جائز ہے ؟

جواب

 غیر مسلم  کو زکوۃ دینا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ زکوۃ   کی ادائیگی کے لیے مستحق زکوٰۃ ،مسلمان کو مالک بنانا ضروری ہے،  البتہ   غیر مسلم اگر ضرورت مند ہے تو  نفلی صدقات وغیرہ سے  اس  کی مدد کی جاسکتی ہے۔

"عن إبراهیم بن مهاجر قال: سألت إبراهیم عن الصدقة علی غیر أهل الإسلام، فقال: أما الزکاة فلا، وأما إن شاء رجل أن یتصدق فلا بأس."

(المصنف لابن أبي شیبة / ما قالوا في الصدقة یعطي منها أهل الذمة6/513 رقم:10410)  

بدائع الصنائع میں ہے :

 "لا یجوز صرف الزکاة الی الکافر بلا خلاف لحدیث معاذ رضي اللّٰہ عنہ: خذ من أغنیائہم وردہا الی فقرائہم."

(کتاب الزکوٰۃ،فصل اماالذي یرجع الی الموٴدی الیہ ،161/2،الوحیدیہ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100027
تاریخ03-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں