بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خلیل اللہ کس نبی کا لقب ہے؟

سوال

وہ کون سے نبی تھے جنہیں اللہ تعالی نے خلیل اللہ کے لقب سے پکارا ؟

جواب

حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام اللہ تبارک و تعالی کے وہ جلیل القدر پیغمبر گزرے ہیں جنہیں قرآن مجید میں اللہ تعالی نے اپنا خلیل  قرار دیا ہے ۔ 

سورهٔ  نساء میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :

" وَ مَنْ اَحْسَنُ دِیْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ وَّ اتَّبَعَ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا وَ اتَّخَذَ اللّٰهُ اِبْرٰهِیْمَ خَلِیْلًا . " (آیت نمبر : 125)

ترجمہ : اور ایسے شخص سے زیادہ اچھا  کس کا دین ہوگا جو کہ اپنا رخ اللہ تعالی کی طرف جھکا دے اور وہ مخلص بھی ہو اور وہ ملت ابراہیم کا اتباع کرے جس میں کجی کا نام نہیں اور اللہ تعالی نے ابراہیم کو اپنا خالص دوست بنایا تھا۔ (بیان القرآن)

فقط والله ا علم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144309100022
تاریخ03-04-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں