بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماں کا دودھ نہ پینے والے بچہ کے لیے وظیفہ

سوال

بچہ ماں کا دودھ نہیں پی رہا کوئی روحانی علاج بتا دیں ۔

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  اولًا کسی ماہر معالج سے رجوع کیا جائے، ممکن ہے کسی بیماری یا تکلیف کی وجہ سے وہ  دودھ نہ لے رہا ہو۔ نیز اس کے ساتھ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات عشاء کےبعد 3 بار آواز کےساتھ پڑھ کر بچےپر دم کریں، نیز  درج ذیل آیت قرآنی گیارہ مرتبہ پڑھ کر بھی دم کریں:

" شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ۚ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ "

      اسی  طرح سے سورہ کوثر اول و آخر تین تین مرتبہ درود   ابراہیمی پڑھ کر پانی  اور ماں کے سینے پر دم کریں، اور دم شدہ پانی کا چھڑکاؤ وقتاً فوقتاً  بچے  کے چہرے اور  ماں اپنے سینہ پر کرتی رہے، ان شاء اللہ بچہ دودھ پینے لگے گا۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308101989
تاریخ28-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں