بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر کے ترکہ سے بیوی کو حصہ ملے گا

سوال

میرے شوہر کا انتقال میرے سسر صاحب کے فوت ہونے کے 4 سال بعد ہوا لیکن میری ساس صاحبہ ابھی زندہ ہیں، پوچھنا یہ تھا کہ کیا ترکہ میں میرا کوئی حصہ بنتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر کا انتقال چونکہ اپنے والد (سائلہ کے سسر) کے بعد ہوا لہذا سائلہ کے شوہر بھی اپنے والد کے ترکہ میں شرعی حصہ دار تھے اور شوہر کے انتقال کے بعد شوہر کے واسطے سے سائلہ بھی اپنے سسر کے ترکہ میں حصہ دار ہے، باقی مرحوم سسر اور مرحوم شوہر کے ترکہ کی حتمی تقسیم ان کے ورثاء کی تفصیل بتا کر پوچھی جاسکتی ہے۔

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308101969
تاریخ28-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں