الایا نام رکھنا
سوال
علایہ کے معنی کیا ہیں اور مسلمان بچی کا نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
لفظِ"علایہ" (شروع میں عین کے ساتھ)کا معنی ہے: ،ہر بلند چیز ، اونچی جگہ یہ نام رکھنا درست ہے۔
التكملة والذيل والصلة للصغاني(6/ 475):
والعلاية: موضع. وكل موضع مرتفع علاية. و"علاية": مكان عالٍ.
"اَلَایَا"(الف کے ساتھ) ، "الیۃ" کی جمع ہے، جس کا معنی ہے: سرین،سرین کی چربی اور گوشت، پنڈلی یا پیر کا ابھرا ہوا گوشت۔
اس معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ صحابیات ،کے ناموں پر یا اچھے معنی والا نام رکھا جائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

