بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میت کی صرف بیٹیاں ہو تو بھائی بہن کے حصہ کاحکم

سوال

میرے ایک عزیز کی صرف لڑکیاں ہی ہیں۔۔۔کیاان کی وراثت میں ان کے بھائی  بہن کو بھی حصہ ملے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں  کسی مرحوم کی اولاد میں بیٹے نہ ہوں صرف بیٹیاں ہی ہوں  تو اس صورت میں مرحوم کے ترکہ میں والدکی غیر موجودگی  میں  بہن بھائی بھی حصہ دارہوں گے۔نیزترکہ میں جو بھی چیز ہو وہ تمام ورثاء میں ان کے شرعی حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی، ورثاء کی تفصیل بتاکر دوبارہ سوال کیا جاسکتاہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308101894
تاریخ27-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں