بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کا خطبہ دیکھ کر پڑھنے کا حکم

سوال

 جمعہ کا خطبہ دیکھ کے پڑھنا سنت ہے یا بغیر دیکھے پڑھنا سنت ہے ؟ دلیل کے ساتھ واضح فرما دیں۔

جواب

  واضح  رہےکہ خطبہ در حقیقت حمد و صلاۃ، وعظ و نصیحت اور ترغیب و  ترہیب پر مشتمل کلام کا نام ہے،  اول کوشش یہ ہونی چاہیے  کہ خطبہ دینے والا زبانی خطبہ دے  ،  لیکن اگر زبانی خطبہ یاد نہ ہو تو  دیکھ کر خطبہ پڑھنا بھی جائزہے، اس میں شرعاً مضائقہ نہیں ۔

بہشتی گوہر میں خطبے کے مسائل میں ہے:

"مسئلہ :7، خطبہ کا کسی کتاب وغیرہ سے دیکھ کر پڑھنا جائز ہے۔"

(جمعے کے خطبے کے مسائل، ص:127، ط:مکتبۃ البشریٰ)

الموسوعۃ الفقھیۃ  میں ہے: 

"الخطبة - بضم الخاء لغة الكلام المنثور يخاطب به متكلم فصيح جمعا من الناس لإقناعهم.

والخطيب: المتحدث عن القوم، ومن يقوم بالخطابة في المسجد وغيره.

والخطبة في الاصطلاح هي ‌الكلام ‌المؤلف الذي يتضمن وعظا وإبلاغا على صفة مخصوصة".

(الموسوعة الفقهية، ج: 19 ص:176 ط: دارالسلاسل)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308101855
تاریخ27-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں