بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ارشان نام رکھنا

سوال

ارشان کے معنی کیا ہیں؟

جواب

ارشان کو اگر را کے سکون کےساتھ پڑھا جائے تو  اسکا معنی ہوگا آنسو یا خون کا ٹپکنا(حسن اللغات فارسی،ص:432،ط:اورینٹل بک سوسائٹی گنپت روڈ لاہور)

اور اگر را پر کسرہ پڑھا جائے تو اسکا معنی ہوگا بہت زیادہ  سمجھدار۔اور  یہ نام اردشیر دوم کے بیٹے کانام تھا جو کہ ایرانی بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ  تھا،(لغات فارسی،ص:32،ط:دار عمر فاروق حضرو)

بصورت مسئولہ مذکورہ نام را کے سکون کےساتھ  نامناسب معنی کی وجہ سے نہ رکھاجائے،را  کے نیچے زیر کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے البتہ بہتر  یہ ہے کہ  کوئی اچھا سا  مناسب معنی والا نام یا انبیاء ،صحابہ،صلحاء میں سے کسی کا نام پسند کرکے  رکھاجائے،

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308101756
تاریخ26-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں