بیوی سے حالتِ حیض میں جماع کرنا
سوال
اگر بیوی سے حیض کے دوران جماع کیا جاۓ اور شہوت میں اکر کوئی بیوی کے منہ میں نفس ڈال دے تو کیا اللہ تعالیٰ سے اگر توبہ کی جاۓ سچے دل سے کہ پھر یہ عمل نہیں کروں گا تو اللہ تعالیٰ معاف کردے گا ۔اور اس گناہوں کا کفارہ کیا ہوگا؟
جواب
حالتِ حیض میں بیوی سے جماع کرنا حرام و ناجائز ہے، اگر کسی سے یہ گناہ ہوجائے تو اسے چاہیے کہ توبہ و استغفار کرے، اللہ تعالی معاف فرمادیں گے۔ نیز کچھ رقم صدقہ بھی کردے تو بہتر ہوگا۔ اور دوسرا فعل غیرشریفانہ اورغیرمہذب عمل ہے ، اس سے آئندہ اجتناب کرے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

