بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شرجیل نام رکھنا

سوال

کیا شرجیل نام کے  صحابی تھے؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’شرجیل‘‘  نام صحابہ رضی اللہ عنہم کے ناموں میں نہیں ملتا۔  صحابہ کے ناموں میں اس سے ملتا جلتا نام ’’شُرَحْبِیْل‘‘ ہے۔  (الاصابہ)

بعض لوگ اسی کو  غلط فہمی میں ’’شرجیل‘‘ سمجھ لیتے ہیں، ممکن ہے کہ اسی نام کا درست تلفظ نہ جانتے ہوئے کسی نے ابتدا میں غلط تلفظ کے ساتھ نام رکھا ہو، اور اسی وجہ سے عوام میں مشہور ہوگیا ہو کہ صحابی رسول کا نام ہے۔

باقی یہ نام رکھنا درست ہے البتہ بہتر یہ ہے  کہ انبیاءِ  کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے؛  تاکہ ان کے نام کی برکت بھی حاصل ہو۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308101608
تاریخ23-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں