بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

یشفع نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

یشفع نام کے معنی بتادیں ۔ اپنی بیٹی کا یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’یَشْفَعُ‘‘ فعل مضارع کا صیغہ ہے، اس کا معنی ہے ”وہ سفارش کرتا ہے“  اور یہ نام نہیں ہے۔ لہذا لڑکی کا یہ نام نہ رکھا جائے،البتہ اسی کو اسم فاعل کے صیغہ پر لاکر" شَافِعَه" يا " شَفِیْعَه"  نام رکھ دیں تو درست ہو جائے گا۔ اِس کے معنی ہوں گے ”سفارش کرنے والی“ ۔

لسان العرب  ميں ہے:

"و شفع لي يشفع شفاعة و تشفع: طلب. والشفيع : الشافع، و الجمع شفعاء، و استشفع بفلان علي فلان، و تشفع له إليه، فشفعه فيه. و قال الفارسي: استشفعه طلب منه الشفاعة، أي قال له كن لي شافعا۔۔۔ و شافع و شفيع : اسمان، و بنو شافع من بني المطلب بن عبد مناف."

(باب الشین، 4/ 2289 ، ط: دار المعارف)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308101431
تاریخ21-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں