بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کی حالت میں ووٹ ڈالنے کے لیے مسجد سے باہر جانا / استنجاء میں استعمال ہونے والا ٹشو گٹر میں ڈالنا

سوال

۱۔ مسنون اعتکاف کی حالت میں ووٹ ڈالنا ضروری امر ہے یا غیر ضروری اور دوسری بات اس امر سے اعتکاف میں اثر پڑے گا یا نہیں ؟

۲۔ ٹشو پیپر سے استنجاء کر کے استعمال شدہ ٹشو پیپر گٹر میں پھینک دیں تو اس کا کیا حکم ہے حرام یا مکروہ تحریمی یا مکروہ تنزیہی؟

جواب

۱۔مسنون اعتکاف کی حالت میں ووٹ ڈالنے کے لیے مسجد سے باہر  نکلنا ضروری امر نہیں  ہے، اگر اعتکاف مسنون کی حالت میں ووٹ ڈالنے کے لئے مسجد  کی حدود سے نکلے گا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا ، ایک دن کے اعتکاف کی قضا (روزہ کے ساتھ) لازم ہوگی۔

۲۔استعمال  شدہ  ٹشو پیپر گٹر میں    پھینکنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں، کیوں کہ ٹشوپیپر کو اس مقصد کے لئے بنایا گیا ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"(وأما مفسداته) فمنها الخروج من المسجد فلا يخرج المعتكف من معتكفه ليلا ونهارا إلا بعذر، وإن خرج من غير عذر ساعة فسد اعتكافه في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في المحيط. سواء كان الخروج عامدا أو ناسيا هكذا في فتاوى قاضي خان".

 (1/ 212ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308101365
تاریخ21-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں