کاروبار میں لگی ہوئی رقم پر زکاۃ کا حکم
سوال
جو رقم کاروبار میں لگائی گئی ہو اور اس پر منافعہ آتا ہو ،تو کیا اس رقم پر جو کاروبار میں لگی ہے، اس پر زکات واجب ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر صاحب نصاب آدمی کی رقم کاروبار میں لگی ہوئی ہے تو سالانہ اس کے اصل اور نفع دونوں کے مجموعہ پر زکوٰۃ واجب ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144308101204
تاریخ18-03-2022

