نابالغ بچہ کا اذان دینا
سوال
نابالغ بچے کا اذان دینا کیسا ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں افضل یہ ہے کہ اذان بالغ مرد یابالغ لڑکا ہی دے، البتہ ایسالڑکا جو بلوغت کے قریب ہو وہ بھی اذان دے سکتا ہے۔لیکن نابالغ ناسمجھ بچے کا اذان دینا مکروہ ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے :
"(ويجوز) بلا كراهة (أذان صبي مراهق).
(قوله: بلا كراهة) أي تحريمية؛ لأن التنزيهية ثابتة؛ لما في البحر عن الخلاصة: أن غيرهم أولى منهم."
(1/ 391)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144308100824
تاریخ15-03-2022

