بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اپنے آپ کو ہندو کہنے کا حکم

سوال

اگر کوئی مسلمان اپنے آپ کو جان کر یا مذاق میں ہندو کہتا ہے تو کیا وہ شرعی حکم کے مطابق کافر ہو جائے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں کسی مسلمان کو اس طرح کے جملے ہر گز نہیں بولنے چاہیے ،بہت خطرناک الفاظ ہیں،اگر چہ کہنے والے کا اعتقاد اس سے ہندو ہونے  کا نہ بھی ہو تو  بھی زبان سے اقرار کرنے کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا اور اس پر تجدید ایمان کے ساتھ ساتھ شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدید نکاح کرنا بھی لازم ہوگا۔

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

"مسلم قال: ‌أنا ‌ملحد يكفر، ولو قال: ما علمت أنه كفر لا يعذر بهذا."

(کتاب السیر ،باب احکام المرتدین،ج:2،ص:279،ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308100788
تاریخ14-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں