قربانی کے جانور کو مہندی لگانا
سوال
قربانی کے جانور کو مہندی لگانے کی کیا حقیقت ہے ؟
جواب
قربانی کے جانور کو مہندی لگانے کی شرعاً نہ کوئی ممانعت ہے اور نہ کوئی ترغیب، اس لیے اگر کوئی ثواب کا عقیدہ رکھے بغیر جانور کی خوبصورتی کی غرض سے لگانا چاہے تو لگا سکتا ہے، اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے،نہ ہی اس کا شریعت سے کوئی تعلق ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144308100555
تاریخ12-03-2022

