پڑھائی میں دل نہیں لگتا، کوئی وظیفہ بتادیں
سوال
بیٹا انٹر میں ہے، لیکن پڑھتا نہیں، کوئی دعا کوئی وظیفہ بتادیں؛ تاکہ وقت برباد کرنے کے بجائے تعلیم پر توجہ دے!
جواب
بیٹے سے کہیے کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ"رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ وَيَسِّرْ لِيٓ أَمْرِيْ وَٱحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ يَفْقَهُوْا قَوْلِي"(سورة طہ آیت نمبر ۲۵،۲۶،۲۷) اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر یہ دعا مانگا کرے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144308100468
تاریخ12-03-2022

