بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کے بالغ ہونے کی عمر کم سے کم نو سال اور زیادہ سے زیادہ پندرہ سال ہے

سوال

لڑکی کے بالغ ہونے کی  کیا عمر ہے؟

جواب

کم سے کم عمر جس میں لڑکی بالغ ہوسکتی ہے، وہ نو سال ہے، نو سال کی عمر کے بعد اگر علاماتِ بلوغت (احتلام، ماہواری اور حاملہ ہونا) میں سے کوئی علامت پائی جائے تو اسی وقت سے لڑکی بالغ ہوجائےگی اور اگر علاماتِ بلوغت میں سے کوئی علامت نہ پائی جائے تو پندرہ سال کی عمر ہونے پر لڑکی شرعاً بالغ شمار ہوگی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"بلوغ الغلام بالاحتلام أو الإحبال أو الإنزال، والجارية بالاحتلام أو الحيض أو الحبل، كذا في المختار. والسن الذي يحكم ببلوغ الغلام والجارية إذا انتهيا إليه خمس عشرة سنة عند أبي يوسف ومحمد - رحمهما الله تعالى - وهو رواية عن أبي حنيفة   رحمه الله تعالى   وعليه الفتوی...وأدنى مدة البلوغ بالاحتلام ونحوه في حق الغلام اثنتا عشرة سنة، وفي الجارية تسع سنين، ولا يحكم بالبلوغ إن ادعى وهو ما دون اثنتي عشرة سنة في الغلام وتسع سنين في الجارية."

(کتاب الحجر، الباب الثانی فی الحجر للفساد، الفصل الثانی فی معرفۃ حد البلوغ، ج: 5، ص: 61، ط: رشیدیہ)

فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144308100330
تاریخ09-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں