حفصہ نام کا معنی اور رکھنے کا حکم
سوال
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات میں سے بی بی حفصہ رضی اللہ عنہا بھی ہیں، حفصہ نام کا معنیٰ کیا ہے؟
جواب
"حفصہ" مشہور صحابیہ، رسول اللہ ﷺ کی زوجۂ مطہرہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحب زادی کا نام ہے، ان کے علاوہ اس نام کی اور بھی متعدد صحابیات تھیں۔
"حفصہ" کے معنی: شیر (یعنی بہادر) کی بچی کے ہیں، یہ نام رکھنا اچھا اور باعثِ برکت ہے۔
القاموس المحيط للمجدد الدین محمد بن یعقوب الفیروزآبادی میں ہے:
"الحفص : زبيل من أدم تنقى به الآبار ج : أحفاص وحفوص وولد الأسد وبه كنى النبي عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه . وحفص بن أبي جبلة وابن السائب وابن المغيرة : صحابيون وبهاء : بنت عمر بن الخطاب أم المؤمنين".
(باب الصاد، فصل الحاء، ص:794، ط: دار الکتب العلمیة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

