میزان بینک میں بھی سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا جائز نہیں ہے
سوال
میزان بینک میں سیونگ اکاونٹ کھلوانا ٹھیک ہے؟
جواب
میزان بینک سمیت کسی بھی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا ہی جائز نہیں ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے:
"مروجہ اسلامی بینکاری از رفقائے دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن ، مطبوعہ مکتبہ بینات۔"
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144308100121
تاریخ07-03-2022

