سورت الفاتحہ نماز میں واجب ہے
سوال
نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنا کیا ہے اور فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت ملانا کیا ہے اور کیا نفل کا بھی یہی حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں امام اور منفرد کے لیے نماز میں سورۂ فاتحہ پڑھنا واجب ہے اور اس کے بعد دوسری سورت ملانا بھی واجب ہے،فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ واجبات سنن اورنوافل سب میں یہ ہی حکم ہے یعنی فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا بھی واجب ہے۔ فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھنا مسنون ہے۔ جب کہ مقتدی کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ قیام کی حالت میں خاموش رہے گا، امام کی قراءت اس کی طرف سے کافی ہوگی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"وتجب قرائۃالفاتحۃ وضم السورۃ اومایقوم مقامھامن ثلاث آیات قصار اوآیۃ طویلۃ فی الاولیین بعد الفاتحۃ ۔۔وفی جمیع رکعات النفل والوتر."
(ج:1،ص:71،ط رشیدیہ)
خلاصہ الفتاوی میں ہے :
"وکذا لو قرأ حرفان من السورۃ قبل الفاتحۃساھیا یلزمہ السھوالخ."
(کتاب الصلاۃ،فصل فی بیان واجبات الصلوۃ،ط:رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

