بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لیے وظیفہ

سوال

مجھے کوئی ایسا عمل بتادیں کہ  میرے  سسرال والے  مجھے  میرے ابو امی کے گھر سے لے جائیں،میں بہت پریشان ہوں،  میرے شوہر بھی میری بات نہیں سنتے ہیں۔

جواب

پنج وقتہ نماز کا اہتمام کیجیے، روزانہ دو رکعت صلاۃ الحاجۃ کی نیت سے پڑھ کر دل سے اصلاحِ احوال کی دعا کریں، اللہ تعالیٰ ضرور راہیں کھول دیں گے، قرآنِ کریم کی اس آیتِ مبارکہ ﴿وَ اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِمْ ۚ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا مَّا اَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوْبِهِمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَيْنَهُمْ ۚ اِنَّهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴾ کا ہر فرض نماز کے بعد 11بار وِرد کرکے صدقِ دل سے دعا کریں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے دلوں کو جوڑ دیں گے۔ 

نیز  عشاء کی نماز کےبعد  1400  بار ’’یَا وَدُوْدُ‘‘ پڑھنے کا اہتمام کریں۔

اور اگر آپ سے شوہر کے حق میں کوئی کوتاہی ہو رہی ہے تو اس کا ازالہ کرکے شوہر کی خدمت کیا کریں، اس کا خیال رکھیں، اس سے اس کے دل میں آپ کی قدر پیدا ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307200079
تاریخ06-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں