صبح نور نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
کیا لڑکی کا "صبح نور" نام رکھنا ٹھیک ہے؟
جواب
"صبح نور" کا معنی ہے:روشن صبح،لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔ البتہ بچے کا نام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ و السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی کے نام پر، اور بچی کا نام صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہن میں سے کسی کے نام پر رکھنا بہتر ہو گا۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"(الصبح): الصباح. (النور): الضوء."
(ج:1، ص:505،962: ط:دار الدعوۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307200062
تاریخ06-02-2022

