معاذ نام کا صحیح تلفظ
سوال
میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد معاذ رکھا ہے۔ کیا "م" کے اوپر پیش لگانا ضروری ہے ؟اور پکارنے میں بھی پیش کا استعمال کیا جائے؟ معاذ (MAAZ) نام پکار سکتے ہیں؟ یہ (MOAAZ) ہی پکارنا اور لکھنا ہوگا؟
جواب
مُعَاذ میم پر پیش اور عین پر زبر کے ساتھ ہے، اس کا معنی ہے پناہ میں دیا ہوا شخص اور یہی اس کا صحیح تلفظ ہے۔معاذ(میم اور عین کے زبر کے ساتھ ) بھی پڑھا جاسکتا ہے، لیکن اس کا معنی ہے جائے پناہ یا پناہ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام میم کے پیش کے ساتھ تھے، اس لیے اسی طرح لکھا اور پکارا جائے تو صحابہ کے نام کی برکت حاصل ہوگی۔فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

