بچی کا زرناب نام رکھنا
سوال
لڑکی کا زرناب نام ر کھنا کیسا ہے؟
جواب
’’’زرناب‘‘ کے معنی’’ خالص سونا‘‘ اور’’ آفتاب ‘‘کے ہیں ،یہ نام رکھا جاسکتا ہے البتہ اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
فیروز اللغات میں ہے :
"زرناب :(ف۔ا۔مذ)خالص سونا ،۲۔(کنایۃ ) آفتاب ۔"
(ص:۷۴۵ط:فیروز سنز)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

