بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

Jazz Cash سے لون لینا

سوال

Mobilink Jazz والے لون دیتے ہیں اور اُس پر ہفتہ وار چارجز لیتے ہیں مثال کہ طور پہ آپ نے 5000 لیے ہیں تو ایک  مہینے بعد  6000 ادا کرنے ہیں،  جتنے  ہفتے  بڑھتے جائیں گے  پیسے بڑھتے جائیں گے،  کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے؟ کیا یہ لون لینا جائز ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ ضرورت کے موقع پر قرض لینا فی نفسہ جائز ہے،لیکن    قرض کا ضابطہ یہ ہے کہ جتنا قرض دیا یا لیا  جائے اتنا ہی  واپس کیا  جائے،  اس پر کسی  بھی نام سے کسی قسم کا مشروط نفع لینایا دینا سود ہے، اور سود کا لینا، دینا اور اس میں کسی قسم کی معاونت کرنا حرام اور ناجائز ہے، سودی لین دین کرنے والوں سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے جنگ کا اعلان  ہے۔لہذا جب    مذکورہ کمپنی   کی طرف سے قرض دے کر    اس  پر مشروط  اضافی رقم لی جاتی ہے تو اس سے قرض لینا جائز نہیں ہے۔

اعلاء السنن میں ہے:

"قال ابن المنذر: أجمعوا على أن المسلف إذا شرط على المستسلف زیادة أو هدیة  فأسلف على ذلك إن أخذ الزیادة علی ذلك ربا".

(14/513، باب کل قرض جرّ منفعة، کتاب الحوالة، ط: إدارۃ القرآن)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307102452
تاریخ03-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں