بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام عیشال رکھنا کیسا ہے؟

سوال

بچی کاعیشال نام رکھناکیساہے؟

جواب

"عیشال"  اور  "ایشال"  کے معانی ہمیں کسی مستند لغت میں نہیں مل سکے۔

اور اگر یہ لفظ  «عِشال» "عین" کے نیچے زیر کے ساتھ  ہو تو عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا۔ البتہ «عَشّال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ)  اور «عاشِل» کا معنی ہے: "اٹکل سے درست اندازا  لگانے والا"۔(لسان العرب) 

یہ  («عَشّال» اور «عاشِل»)مرد  کی صفت ہے، لڑکی کے لیے استعمال کیا جائے تو  «عاشله» استعمال ہوگا۔ بچی کا نام "عاشلہ" رکھا جاسکتاہے، تاہم بہتر ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھ دیں، اس میں برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307102387
تاریخ03-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں