بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فجر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھنا

سوال

فجر کی نماز کے بعد طلوعِ آفتاب سے پہلے قضا نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

فجر کی نماز کے بعد طلوعِ آفتاب  سے پہلے قضا نماز پڑھنا جائز ہے، البتہ اس وقت نوافل پڑھنا منع ہے۔ اور فجر کے بعد اشراق کے وقت سے پہلے قضا کرنی ہو تو بہتر ہے کہ ایسی جگہ ادا کی جائے جہاں لوگ نہ دیکھیں۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 375):

"(بعد صلاة فجر و) صلاة (عصر) ولو المجموعة بعرفة (لا) يكره (قضاء فائتة و) لو وتراً أو (سجدة تلاوة وصلاة جنازة".

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307102269
تاریخ02-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں