بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طہارت خانوں کی اینٹیں مسجد کے صحن کے فرش میں استعمال کرنا

سوال

1) کیا پہلی مسجد کے واش روم اور طہارت خانوں کی دیواروں کی اینٹیں نئی مسجد کے صحن کے فرش میں استعمال کی جا سکتی ہیں؟

2) کیا ٹوبہ مویشیاں کی دیواروں کا اینٹ روڑہ مسجد کے صحن میں استعمال ہو سکتا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ جگہوں میں استعمال شدہ اینٹوں اور روڑے کے علاوہ کسی اور ذریعے سے اگر مسجد کے صحن کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں تو بہتریہی ہے کہ ان مقامات میں استعمال شدہ اینٹوں اور  روڑے کو مسجد کے صحن میں استعمال نہ کیا جائےاور اگر متبادل انتظام مشکل ہوتواس صورت میں مذکورہ مقامات کی اینٹوں  اورروڑے پر ظاہری نجاست نہ ہوتوان کا مسجد کے صحن میں لگانا اور اس پر نماز پڑھنا جائز ہوگا۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"فَلِأَنَّهُ مُسْتَقْذَرٌ طَبْعًا فَيَجِبُ تَنْزِيهُ الْمَسْجِدِ عَنْهُ كَمَا يَجِبُ تَنْزِيهُهُ عَنْ الْمُخَاطِ وَالْبَلْغَمِ۔"

(بدائع لصنائع ،کتاب الطھارۃ(1/ 68)ط:ایچ ایم سعید کراچی)

فیض الباری میں ہے:

" (القَذَر) وهو ما يَسْتَقْذره الإنسان طبعًا فهو أعمُّ من النَّجَاسَةِ وغيرها،"

(فیض الباری شر ح صحیح البخاری باب اذابدرہ البزاق فلیاخذبطرف ثوبہ(2/ 167) ط:مکتبۃ مشکاۃ الاسلامیہ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307102248
تاریخ01-03-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں