مرد کا ٹانگوں کے بال کاٹنا
سوال
کیا مرد بیوی کی خوشی کےلیے ٹانگوں کے بال اتار سکتا ہے؟
جواب
مرد کے لیے ٹانگوں کے بال کاٹنے کی گنجائش ہے، البتہ بلاضرورت ایسا کرنا خلافِ ادب ہے۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
''وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب، كذا في القنية.''
(5/ 358،کتاب الکراهية،الباب التاسع عشر في الختان ... الخ ، ط: رشيدية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307102123
تاریخ28-02-2022

