ڈاکٹرذاکر نائیک کا بارے میں موقف
سوال
ڈاکٹر ذاکر نائیك کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک غیر مسلموں کے ساتھ مناظرہ کے لیے تو اچھا ہے لیکن دینی مسائل کا وہ ماہر نہیں ہے، بہت سارے مسائل میں ائمہ اربعہ کے مسلک کے خلاف بات کرتے ہیں؛ مثلا تین طلاقوں کو ایک طلاق قرار دینا، مرد عورت کی نماز میں فرق کا نہ ہونا، جمعہ کا خطبہ مقامی زبان میں ہونا وغیرہ، لہٰذا عام آدمی کے لیے ذاکر نائیک کے بیانات پر اعتماد کر کے عمل کرنا جائز نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

