مریم نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
مریم نام کا مطلب کیا ہےاور یہ رکھنادرست ہے؟
جواب
مریم کا معنیٰ ہے: پارسا، باعصمت، پاک دامن۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام ہے؛ لہذا بچی کا مریم نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307101987
تاریخ27-02-2022

