بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد کاشان نام رکھنا

سوال

ایک بچے کا نام محمدکاشان ہے یہ نام درست ہے یا نہیں اگر درست نہیں تو کیا اس نام کی جگہ محمدشایان رکھ سکتے ہیں؟

جواب

’’ کاشان‘‘  ایران کے ایک شہر کا نام ہے۔لفظ ’’کاشان‘‘ کے کوئی معنی  تلاش کے باوجود لغت میں نہیں مل سکا؛ اس لئے یہ نام بہتر نہیں ۔

اردو میں ’’شایان‘‘  نام کے  معنی ہیں: مناسب/مطابق. اس اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے،

 لیکن بہتر یہ ہے کہ اپنے بچوں کے نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرضی اللہ عنہم یا بزرگانِ دین کے  نام پر رکھے جائیں یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھیں۔  ناموں سے متعلق مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ کے ناموں والے سیکشن کی طرف رجوع فرمائیں ۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101842
تاریخ24-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں