بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کمیشن اور سود میں فرق

سوال

کمیشن اور سود میں کیا بنیادی فرق ہے؟

جواب

کمیشن دو مختلف لوگوں کے درمیان کوئی ایسا عقد یا معاملہ طے کروانے کا معاوضہ ہوتا ہے، جس میں اس معاملہ کا واسطہ بننے والے کی محنت لگتی ہو اور وہ عقد فی نفسہ جائز ہو اور جانبین کی رضامندی سے یہ عقد کروانے والا اپنا معاوضہ طے کر لے تو اس اجرت کو  کمیشن سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

اور سود ایسا معاوضہ ہے جس کے عوض سود وصول کرنے والا کوئی اضافی خدمت مہیا نہ کر رہا ہو،سود کو شریعت نے حرام قرار دیا ہے اور کمیشن کی گنجائش دی  گئی ہے۔

تاہم اگر آپ کسی خاص معاملہ کے بارے میں معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ یہ سود ہے یا کمیشن تو وہ مخصوص صورت پوری تفصیل کے ساتھ ذکر کرکے دوبارہ سوال ارسال کریں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101783
تاریخ23-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں