سردی کے موسم میں پیشاب سے اٹھنے والی بخارات کے کپڑوں کو لگنے سے کپڑوں کا حکم
سوال
ہمارے علاقے سرد ہیں، یہاں پیشاب کرنے سے بخارات اٹھتے ہیں، جو کہ بسا اوقات کپڑوں پر لگ جاتے ہیں، تو کیا حکم ہے طہارت کا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں پیشاب سے اٹھنے والے بخارات سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔
غنیۃ المتملّی فی شرح منیۃ المصلّی (المشتہر بشرح الکبیر) میں ہے:
"ومایصیب الثوب من بخارات النجاسة قیل ینجسه وقیل لا، وهو الصحیح انتهي، وهذا بناء علی طهارۃ بخارالنجاسة کما ہو الإستحسان".
(الطهارۃ الکبریٰ، فصل فی الآسار، ص:192، ط:مکتبہ رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

