بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں (وَیَتَجَنَّبُھاالأشقی)کی جگہ وَسَیُجَنَّبُھالأشقی پڑھنے سے نماز کاحکم

سوال

عصر کی نماز میں سورۃ الاعلی پڑھ رہی تھی تو (وَیَتَجَنَّبُھاالاشقی)کی جگہ وَسَیُجَنَّبُھالاشقی ؛ پڑھنے پر نماز درست ہوگی یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ "وَیَتَجَنَّبُھاالاشقی" کی جگہ "وَسَیُجَنَّبُھا الاشقی" پڑھنے سے  معنی  تبدیل نہیں ہو ا ، اس لیے   اس سے نماز فاسد نہیں ہوئی۔

ردالمحتار میں ہے:

"وقال بعض المشايخ: لا تفسد لعموم البلوى، وهو قول أبي يوسف وإن لم يكن مثله في القرآن ولكن لم يتغير به المعنى نحو قيامين مكان قوامين فالخلاف على العكس فالمعتبر في عدم الفساد عند عدم تغير المعنى كثيرا وجود المثل في القرآن عنده والموافقة في المعنى عندهما."

(کتاب الصلوۃ ،فروع مشى المصلي مستقبل القبلة هل تفسد صلاته 1 /631،ط:سعید)

فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101729
تاریخ23-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں