بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عریشمان نام رکھنے کا حکم

سوال

عرشمان نام درست نہیں تو کیا عریشمان نام ٹھیک ہے؟

جواب

عریش عربی زبان کالفظ ہے،اس کے معنی ہر سایہ دار چیز جیسے شامیانہ مہ،چھپر،سائبان ،شیڈ،جانواروں کا باڑہ،انگور کی بیل  کے آتے ہیں(قاموس الوحید)۔

مان : سنسکرت اور اردو  زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی   : گھمنڈ، غرور، تکبر ، نخوت ،عزت ، قدر، منزلت  ، خاطر تواضع، آؤ بھگت کے آتے ہیں۔ (فیروزاللغات)

یہ لفظ ناموں کے لیے غیر مانوس ہے،اس کا معنی بھی  درست نہیں بنتا،لہٰذا عرشمان کی طرح عریشمان نام رکھنا بھی درست نہیں ہے۔

اسلامی ناموں کے لئے ہماری ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں۔

https://www.banuri.edu.pk/islamic-name

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101594
تاریخ21-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں