بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دنبے کو چمڑا سمیت آگ میں بھوننے کا حکم

سوال

دنبے کو چمڑے سمیت آگ پر بھوننا کیسا ہے؟

جواب

ذبح شدہ دنبے کو آگ پر بھوننا جائز ہے، البتہ اس میں مندرجہ ذیل اجزاء کا کھانا جائز نہیں ہے :

1۔  دمِ  مسفوح یعنی بہنےوالاخون۔

2۔ پیشاب کی جگہ (نرومادہ کی)۔

3۔ خصیے(فوطے)۔

4۔ پاخانے کی جگہ۔

5۔ غدود(سخت گوشت)۔

6۔ مثانہ(پیشاب کی تھیلی)۔

7۔ پِتَّا۔

اس لیے بہتر ہے کہ دنبے کو بھوننے سے پہلے ان اعضا کو ہٹا لیا جائے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول سبعة: الدم المسفوح والذكر والأنثيان والقبل والغدة والمثانة والمرارة بدائع."  

(6/ 311ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101589
تاریخ21-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں