چند قطرے دودھ پلانے سے حرمتِ رضاعت کا ثبوت
سوال
کیا رضاعی رشتہ کے لیے دودھ پینے یا پلانے کی مقدار یا تعداد بھی شرط ہے؟ یعنی کتنی دفعہ اور کتنا دودھ پیا؟
جواب
حرمتِ رضاعت کے ثبوت کے لیے مدتِ رضاعت میں صرف ایک مرتبہ ایک ہی قطرہ دودھ کا پینا یا پلانا بھی کافی ہے،کئی دفعہ پلانا یا کئی قطرے یا پی بھر کر دودھ پلانا ضروری نہیں۔
فتاوى هندية میں ہے:
’’قليل الرضاع وكثيره إذا حصل في مدة الرضاع تعلق به التحريم، كذا في الهداية. قال في الينابيع: والقليل مفسر بما يعلم أنه وصل إلى الجوف، كذا في السراج الوهاج.‘‘
( 1/ 342 ط: دار الکتب العلمیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

