بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خاندان نبوی ﷺ کی تفصیل

سوال

حضرت محمد ﷺ کی مکمل تفصیل بمعہ خاندان، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ مطلوب ہے!

جواب

سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان  تمام عالم کے خاندان  سے اعلیٰ وبرترہے،سلسلہ نسب یہ ہے:

محمدبن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرۃ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہربن مالک بن النضربن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزاربن معدبن عدنان۔(بخاری )

عدنان تک سلسلہ نسب سب کے نزدیک مسلم ہے،اوریہ بھی مسلم ہے کہ عدنان حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولادمیں سے ہیں،البتہ اس میں اختلاف ہے کہ عدنان سے حضرت اسماعیل علیہ السلام تک کتنی پشتیں ہیں۔ اور رسول اللہ ﷺ نے بھی "عدنان" تک سلسلہ نسب بیان فرمایاہے۔

مزیدتفصیل کے لیے 'سیرت رسول اکرمﷺ' از مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ   اور "سیرت المصطفٰی ﷺ" از مولانا محمد ادریس کاندہلوی رحمہ اللہ ملاحظہ فرمائیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101548
تاریخ21-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں