رائحہ یا رائحۃ الجنۃ نام رکھنا
سوال
کیا بچی کا نام رائحۃ الجنة ، یا رائحہ رکھ سکتے ہیں؟
جواب
رائحه خوشبو كے معني ميں آتا هے اور رائِحَةُ الجَنة کا مطلب ہے جنت کی خوشبو۔ بچی کے لیے ان دونوں میں سے کوئی ایک نام رکھ سکتے ہیں؛ کیوں کہ ان کے معانی اچھے ہیں تاہم بہتر یہ ہے کہ صحابیات میں سے کسی کے نام پرنام رکھاجائے۔
لسان العرب میں ہے :
"و الرائحة: النسيم طيبًا كان أو نتنًا. و الرائحة: ريح طيبة تجدها في النسيم." (۲ ؍ ۴۵۷، دار صادر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307101525
تاریخ21-02-2022

