بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کفریہ الفاظ یاد نہ ہوں تو تجدیدِ اِیمان کا طریقہ

سوال

زید  کی ماضی کی زندگی کافی غفلت،  لاعلمی،  جہالت  اور  گناہ  میں گزری ہے اور  اُسے غالب گمان اور شک یہی ہے  کہ  اُس  سے  ماضی کے غفلت کی زندگی میں کوئی کُفرِیہ لفظ  نکلے  ہوں گے، لیکن کون کون سا کُفرِیہ لفظ  نکلا ہے،  جب اُسے یاد نہیں  تو وہ اپنا تجدید ایمان کیسے کرے؟ اس کا طریقہ بتادیجیے!

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں تجدید ایمان کا طریقہ  یہ  ہے کہ کلمۂ شہادت زبان سے ادا کیا جائے اور دل سے اس کی تصدیق کی جائے، اسی طرح اللہ تعالیٰ کی کتابوں، فرشتوں، رسولوں، آخرت کے دن، اچھی بری تقدیر اور روزِ قیامت جیسے بنیادی عقائد پر ایمان کا اعتراف کرلے۔ نیز  اگر غالب  گمان  کے  مطابق کسی چیز سے انکار  کی بنا پر ایمان سے خارج ہوگیا تھا تو اس کا اقرار کر لے (مثلًا توحید کا  انکار  کرنے  کی وجہ  سے ایمان سے خارج ہوگیا تھا تو  توحید کا اقرار کرے)۔

فتاوی  شامی  میں  ہے:

"ثم اعلم أنه يؤخذ من مسألة العيسوي أن من كان كفره بإنكار أمر ضروري كحرمة الخمر مثلًا أنه لا بدّ من تبرئه مما كان يعتقده لأنه كان يقر بالشهادتين معه فلا بدّ من تبرئه منه كما صرح به الشافعية و هو ظاهر." (4/228، سعید)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101472
تاریخ20-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں