بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فضیلہ نام رکھنا کیساہے؟

سوال

میری بہن کا نام فضیلہ بی بی تھا، چند سال پہلے وہ وفات پا چکی ہیں، اس کے بعد میری شادی ہوئی ،اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا تو میں نے اس کا نام اپنی مرحومہ بہن کے نام فضیلہ عباسی رکھ دیا، اب رشتے دار مجھے روکتے ہیں کہ فضیلہ عباسی نام نہ ہو ۔آپ راہ نمائی فرمائیں کہ یہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ لفظ  "فضیلہ"  حسن اخلاق کا بلند درجہ، خوبی، اخلاقی بلندی،  بلند کرداری، بلندی برتری،  وصف امتیازی، ترجیح، برتری، فوقیت وغیر معانی میں استعمال ہوتا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی بہن کے نام پر اپنی بیٹی کانام فضیلہ عباسی رکھے۔

(القاموس الوحید، ص:1240، ط: ادارہ اسلامیات لاہور)

معجم أسماء الأشياء میں ہے:

"تنبيه في الفرق بين الفضائل والفواضل 

 الفضائل :  جمع فضيلة وهي النعمة القاصرة."

(ص: 196، ط: دار الفضيلة) 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101432
تاریخ20-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں