ایمازون کریڈٹ کارڈ کا حکم
سوال
Amazon credit card جو کہ لائف ٹائم فری ہے اور کوئی چارج نہیں لگتا ہے، کیا اس کارڈ کا استعمال جائز ہے؟
جواب
کریڈٹ کارڈ کے بنانے پر اگر چہ کوئی چارجز نہیں لگتے، لیکن اس کارڈ کے بل کی ادائیگی میں تاخیر پر چوں کہ جرمانہ لگایا جاتا ہے جو کہ سود کے زمرے میں آتا ہے، لہذا اس سودی معاملہ کے معاہدے کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307101274
تاریخ17-02-2022

