بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

M&P کورئیر کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا حکم

سوال

میں  M&P کورئیر سروس میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں،بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ قادیانیوں کی ہے،برائے مہربانی اس مسئلہ کے بارے میں میری راہنمائی کریں کہ واقعی یہ کورئیر کمپنی قادیانیوں کی ہے یا نہیں؟ اور میں اس کمپنی کے ساتھ ڈیوٹی کرسکتا ہوں یا نہیں۔

جواب

عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت  کے نمائندہ سے حاصل شدہ  معلومات کے مطابق  M&Pکورئیر سروس کا پرانا نام OCS تھا ،اور اُس کا مالک قادیانی تھا ،پھر  اس کورئیر کمپنی کو ایک مسلمان شخص  نے خرید لیا اور اس کا نام   تبدیل کر کے M&Pکورئیر سروس رکھ دیا ،لہذا  اب یہ کمپنی قادیانیوں کی نہیں ہے ،اور آپ اس کمپنی کے تحت کام کر سکتے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101237
تاریخ16-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں