بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد اذان نام رکھنا

سوال

اَذَان کے ساتھ شروع میں محمد لگا کر نام  رکھ  سکھتے ہیں ؟ یعنی " محمد اذان" ؟

جواب

صورت مسؤلہ میں "اَذَان" کامعنٰی ہے: اعلان/ پنج وقتہ نماز کے اعلان کے مخصوص کلمات۔ نام کے بارے میں شریعت مطہرہ کی تعلیم یہ ہے کہ بچہ  / بچی کا ایسا نام رکھا جائے جو ذو معنی ہو ،اچھا نام ہو ، اس لیے  کہ نام کا شخصیت پر اثر ہوتا ہے ،لہذا جس طرح  بچہ / بچی کا نام صلوۃ ،صوم ،حج وغیرہ نہیں رکھا جاتا ،اسی طرح اذان نام رکھنے  سے بھی احتراز کیا جائے۔ اور ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ اپنے بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کے نام پر رکھے جائیں،لہذا اگر مذکورہ نام کی جگہ  انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی  نام منتخب کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307101085
تاریخ15-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں