پوتی کا شوہر دادی کا محرم ہے
سوال
دادی کی پوتی کا شوہر دادی کی لیے محرم ہے یانہیں؟ پوتی کا شوہر دادی کی وفات پر دادی کا چہرہ دیکھنے کا مجاز ہے کہ نہیں؟
جواب
دادی کی پوتی کا شوہر دادی کی لیے محرم ہے۔ پوتی کا شوہراپنی بیوی کی دادی کی وفات پر اس کا چہرہ دیکھنے کاشرعًا مجاز ہے۔
النتف في الفتاوى للسغدي:
"أم المرأة و جداتها من قبل أبويها و إن علون يحرمن على الرجل، و يحرم هو عليهنّ دخل بها أو لم يدخل؛ لقوله تعالى: {وأمهات نسائكم}."
(1 / 254 ط: مؤسسة الرسالة)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

