بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حذیفہ نام کا معنی اور رکھنے کا حکم

سوال

حذیفہ نام کے معنیٰ کیا ہے؟ 

جواب

"حُذَیفہ" ایک جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے، اس نسبت کی وجہ سے یہ نام بابرکت ہے، اور اس کا معنٰی ہے: قطعہ (ٹکڑا)، لہٰذا یہ نام رکھنا درست ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"  والحِذْفةُ القِطْعة مِنَ الثَّوْبِ ... وحُذَيْفَةُ: اسْمُ رَجُلٍ."

(فصل الحاء المهملة، 9/ 40، ط: دار صادر - بيروت)

القاموس الوحید میں ہے:

"الحَذفَة: کپڑے وغیرہ کا تراشہ، ٹکڑا۔" ( ص: ۳۲۲ ادارۃ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307100796
تاریخ13-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں