بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صحت یابی کے لیے وظیفہ

سوال

میرے بچے کو پیدا ہوۓ دو سے تین دن ہو گئے ہیں، اور وہ مسلسل وینٹیلیٹر پرہے، اس کے پھیپھڑے کم زور ہیں،  حالت خراب ہے آپ بھی دعا کیجیے اور مجھے بھی کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں " بسم اللّٰھ الرحمن الرحیم یا سلام"  کثرت سے پڑھیں ، چند لوگ مل کر  سورہ یس پارہ نمبر 22 اور سورہ تغابن پارہ نمبر 28  دونوں سورتیں 41،41 بار    پڑھ لیں اور بچے پر دم کریں ،پانی بھی دم کرلیں ،اگر ممکن ہو تو یہ پانی بچے کی دوائی ،وغیرہ میں شامل کرادیں ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144307100749
تاریخ12-02-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں