مسجد کی دیوار پر پڑوسی کا شہتیر رکھنا جائز نہیں
سوال
کیا مسجدكے پڑوسي كے ليے مسجد کی دیوار پر شہتیر یا گارڈر رکھنااور مسجد کی دیوار کا استعمال كرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ مسجد کے پڑوسی کا مسجد کی دیوار پر شہتیر یا گارڈر رکھنا یا کسی بھی ذاتی مقصد کے لیے اس کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"قلت: و به حكم ما يصنعه بعض جيران المسجد من وضع جذوع على جداره فإنه لايحل و لو دفع الأجرة."
(کتاب الوقف، ج:4، ص:458، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144307100715
تاریخ12-02-2022

